دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں اسٹوڈنٹس پر تشدد کے خلاف تربت میں احتجاجی ریلی نکالی...

کوئٹہ میں اسٹوڈنٹس پر تشدد کے خلاف تربت میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی: بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس

کیچ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس الائینس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کی طرف سے طلباء کے پرامن مظاہرے کے دوران طلباء پر تشدد کے خلاف کل 27 جون کو بروز ہفتہ بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی طرف سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا مقصد طلبہ کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام اساتذہ، طلباء و طالبات اور اہل علم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ریلی میں شرکت کرکے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اسٹوڈنٹس کا ایچ ای سی کے آن لائن کلاسز کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جہاں ریاستی پولیس نے ان پر تشدد کرکے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز