کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خیزی سے اغواء کاروں نے ایک دو سالہ بچے کو اغواء کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کلی خیزی بشیر باوڑی میں دو سالہ بچہ محمد بلال گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک تین افراد اسے اغوا کر کے لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔