کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ہزارہ ٹاؤن اور سریاب روڈ میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون قبرستان سے 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عباس علی ولد غلام علی کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول ہزارہ ٹاون کا رہائشی ہے جبکہ ان کے قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
جبکہ سریاب روڈ کے علاقے کلی سردہ سے 18 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جس کی شناخت اسداللہ ولد قاری شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے ، جسے خنجر کے وار قتل کیا گیا ہے ۔