کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ میں خفیہ اداروں نے اپنے مقامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکر جن دو بلوچ نوجوانوں کو شہید کیا وہ تنظیم کے ساتھی تھے خفیہ اداروں کی طرف سے گرفتاری کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر قتل ہونے والے نظر بلوچ عرف بیبرگ اور محمدجان عرف لے لا طویل عرصے سے تنظیم سے منسلک تھے وہ بلوچوں کے سمالانی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے نظر بلوچ عرف بیبرگ شہید قیصر کے چھوٹے بھائی تھے جنکو پاکستانی فوج نے فروری 2016 میں غربک سانگان میں ہونے والے آپریشن میں دیگر سات بلوچوں سمیت گرفتار کرکے شدید تشدد کے بعد شہید کردیا تھا۔ تنظیم ان ساتھیوں کے قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہید ساتھیوں کے عظیم مقصدجہد آزادی کو پائے تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتی ہے۔