دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں فائرنگ، دو بھائی جانبحق

کوئٹہ میں فائرنگ، دو بھائی جانبحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جانبحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئی جس کے نتیجے میں محراب خان ولد خان داد اور نواب خان ولد خان داد جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ حاجی راز محمد ولد حسین زخمی ہوگئے ہیں۔

پولس ذرائع کے مطابق زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے رسمی تحقیات کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز