Homeخبریںکوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جان بحق اور ایک راہگیر زخمی

کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جان بحق اور ایک راہگیر زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے بادینی سٹاپ کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بادینی اسٹاپ پر فائرنگ کے واقعہ میں جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت بنام مشتاق احمد ولد انور قوم رند اور حاجی عبد الصمد ولد اعظم جان قوم رند کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
تاہم اب تک واقعہ کے وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔

پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضابطہ اخلاق کے کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیا جائیں گے۔

Exit mobile version