جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں فوجی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے...

کوئٹہ میں فوجی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل Baloch Liberation Voice پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شام ساڑھے 7 بجے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم فوجی چھاؤنی پر BM-12 کے دو میزائل داغے، ہدف کے مطابق میزائل چھاؤنی کے احاطے میں واقع پی ایم ڈی سی سے منسلک ایک حساس فوجی مقام پر کامیابی سے جاگرے۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حملے کا مقصد چھاؤنی میں موجود قابض پاکستانی فوج کے ان مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا جہاں سے بلوچستان کے طول و عرض میں جاری فوجی جارحیت کیلئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

انہوں نے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز