سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں مکمل ہڑتال ‘ معمولات زندگی معطل

کوئٹہ میں مکمل ہڑتال ‘ معمولات زندگی معطل

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرکوئٹہ میں امن وامان کی خراب صورتحال پی ایس ڈی پ لیپس ہونے ،سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے،گیس ،بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہیں ٹریفک معمول سے کم رہی تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور اردگردونواح میں اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال رہی شہر کے تمام بڑے اور تجارتی مراکز لیاقت بازار،پرنس روڈ،سریاب روڈ،سیٹلائٹ ٹائون،جناح روڈ،نواں کلی،عالمو چوک سمیت دیگر علاقوں میں چھوٹے اور بڑے دکانیں بند رہیں جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مرکزی انجمن تاجران اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ہوش کا ناخن نہ لیا تو اس سے بھی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان میں ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے ہڑتال کا مقصد حکومت کو پیغام دینا ہے کہ انکہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیںوفاقی پی ایس ڈی پی سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات کو دور نہیں کیا جارہا ہے امن وامان کی مخدوش صورتحال اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز