کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں میاں غنڈی میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں نشانہ بننے والے 4 پولیس اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے، انہیں فوری طور قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب قابض پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہیں ۔