کوئٹہ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں گلستان روڈ ائیرپورٹ چوک پر موسیٰ چیک پوسٹ کے نزدیک فوج اور ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
دھماکے کے نتیجے میں پانچ زخمیوں کی شناخت عثمان ولد فضل داد، قائم خان ولد خان محمد، فضل محمد ولد عبدالقدیر،
محمد انور ولد سلطان شاہ اور
تھامس کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
دوسری جانب تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقع کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہایے کہ ہمارے منصور بلال نامی ساتھی نے فورسز چیک پوسٹ کے قریب تینوں فوجی اور ایف سی کے مشترکہ گاڑیوں کو نشانہ بنادیا ، جس میں فورسز قافلہ کی تین گاڑیاں دھماکہ کی لپیٹ میں آگئے ، ایک فوجی آفیسر سمیت دس فوجی اہلکار اور 20 ایف سی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔