کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کشمیر یکجہتی ریلی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ سے کشمیر یکجہتی ریلی گزر رہی تھی اور اُسی وقت دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پتہ نہ چل سکا۔
یاد رہے کہ پاکستان ہر سال پانچ فروری کو کشمیر کی یکجہتی کے دن کے طور پر مناتا ہے۔ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں جس کی مناسبت سے آج بھی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف گروہوں نے ریلیوں کا اعلان کیا تھا۔