کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں آٹو پارٹس کی دکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک فرد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے آٹو پارٹس کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکان دار موقع پر دم توڑ گئے۔مقتول کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا
خیال رہے کہ کوئٹہ میں حالیہ مہینوں میں ہزارہ برادری پر یہ چوتھا حملہ ہے تاہم کسی گروہ کی جانب سے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے خلاف شدید احتجاج بھی ہوتا رہا ہے۔