کوئٹہ (ہمگام نیوز) آوران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد ہلاک ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو آوران کے علاقے مشکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قادر بخش ولد ناصر حفیظ اللہ ولد رمضان کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے فتح خان ولد سعید زخمی ہوگیا ۔ آوران کے علاقے مشکے کے ہسپتال پہنچا دیا گیا کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب تھانے کی حدود میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ۔ تفصیلات کیمطابق جمعرات کی رات کونیو سریاب تھانے کی حدود صدام پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شبیر احمد ولد میاں خان بنگلزئی سکنہ مستونگ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی چمن میں 12 سالہ لڑکے کی لاش برآمد کر لی بچے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا لیویز کے مطابق چمن کے علاقے کلی میرالزئی میں 12سالہ بچے کی چار دن پرانہ لاش برآمد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا