پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مری بلوچ جبری اغوا

کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مری بلوچ جبری اغوا

کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مری بلوچ جبری اغوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز رات کے تین بجے پاکستانی انٹلیجنس اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے گوھرآباد اور نیوکاہان میں چھاپے مار کر دو مری بلوچوں کو ان کے گھروں سے جبری اغواہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیک محمد ولد گہور قوم مزارانی مری کو گوہر آباد کوئٹہ اور محمد امین قوم لانگھانی کو انکے گھر نیوکاہان سے اغواہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل پہلے بھی پاکستانی اہلکاروں نے نیوکاہان میں ایک چھاپے دوران دس مری بلوچوں کو جبری اغوا کیا تھا جو ابھی تک ان کی تحویل میں ہیں۔

نیوکاہان کوئٹہ میں ھزار گنجی کے علاقے میں واقعہ ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فوج کے نشانے پر رہا ہے اور اب تک اس علاقے سے بیسیوں رہائشی جبری اغوق کئے جا چکے ہیں۔

ان میں کئی بے گناہ لوگوں کی مسخ شُدہ لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز