سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: پریس کلب کے سامنے CTSP ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کا...

کوئٹہ: پریس کلب کے سامنے CTSP ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کا حق نا ملنے پر احتجاج

کوئٹہ(ہمگام نیوز) CTSP ٹیسٹ کے تحت شارٹ لسٹڈ خواتین کے آرڈرز میں بلاوجہ تاخیر کی صورت میں خواتین نے کوئٹہ پریس کب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے حکومت سے درخواست کی کہ شارٹ لسٹڈ خواتین کے آرڈرز جلد جاری کئیے جائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے حال ہی میں 100 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل بنا دیا تھا اور ہر سکول میں دو پوسٹیں سی ٹی ایس پی کے ذریعے اعلان کیا تھا جس کے تحت 200 خواتین شارٹ لسٹڈ ہوئیں۔ شارٹ لسٹ ہونے والے اُمیدواروں کے آرڈرز تاحال سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نہیں ہوئے ہیں جس کے ردعمل میں خواتین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز