یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: چھوٹا بھائی ساجد کل شام سے لاپتہ ہے۔ عابد میر

کوئٹہ: چھوٹا بھائی ساجد کل شام سے لاپتہ ہے۔ عابد میر

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ صحافی و لکھاری عابد میر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا چھوٹا بھائی ‘ساجد’ گزشتہ شام سے لاپتہ ہے۔

ان کے مطابق ساجد کوئٹہ میں پی پی ایچ آئی کے پشتون باغ یونٹ میں لیبارٹری اسسٹنٹ کا کام کرتا ہے اور شام کو کزن کی دکان پہ ٹیلرنگ بھی کرتا ہے۔ کل شام اچانک گھر سے نکلا ہے، گھر پہ آخری رابطہ شام سات بجے ہوا ہے جس کے بعد سے اس کا نمبر بند ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھائی کی اچانک گمشدگی کی وجہ سے پورا گھر پریشانی میں مبتلا ہے، اگر کسی کو ان کے متعلق کوئی معلومات ملے تو وہ رابطہ کرکے گھر میں اطلاع دے۔

ساجد کی گمشدگی کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے تاہم ان کے بھائی عابد میر کے مطابق بھائی خوش مزاج اور ہنس مکھ ہیں اس وجہ سے ان کی گمشدگی معمول کی نہیں لگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز