Homeخبریںکوئٹہ کھوسٹ میں معمولی تنازعہ پر جھگڑا ایک شخص جاں بحق دو...

کوئٹہ کھوسٹ میں معمولی تنازعہ پر جھگڑا ایک شخص جاں بحق دو زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ اور شاہرگ کے درمیانی علاقہ کھوسٹ میں پشتون زمینداروں اور مری چرواہوں کے مابین ایک خون ریز جھڑپ پیش آئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشتون شعبہ کے لحاظ سے بزگر اور مری چرواہے تھے۔ خون ریز لڑائی کے محرکات کچھ یوں بتائی جاتی ہیں کہ چرواہے کے ریوڑ پشتون بزگر کے قریب موجود گندم کے فصل میں داخل ہوگئے تھے جس سے پشتون بزگر اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ طیش میں آکر مری چرواہوں سے متصادم ہوگئے تھے۔ ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کئے گئے جس سے ایک مری بلوچ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی خان مزارانی کے نام سے ہوگئی ہے۔ علی خان مزارانی تصادم میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مری بلوچ چرواہے تعداد میں دو تھے جبکہ پشتوں بزگر متعدد تعداد میں تھے۔

Exit mobile version