Homeخبریںاسرائیل پر راکٹ حملے ایرانی پراکسیز کرتے ہیں: ایرانی عہدیدار کا اعتراف

اسرائیل پر راکٹ حملے ایرانی پراکسیز کرتے ہیں: ایرانی عہدیدار کا اعتراف

 

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے بارہا تنبیہ اور ایران کی جانب سے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر خبردار کرنے کے باوجود ایرانی سریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی مندوب عبداللہ حاج صادقی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملے ایرانی وفادار تنظیمیں کر رہی ہیں۔

پاسداران انقلاب میں خامنہ ای کے ایلچی کا کہنا ہےکہ حالیہ دنوں میں اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملوں میں ایرانی وفادار اور سپنسرڈ گروپ شامل ہیں جو خطے میں ایران کی پراکسی جنگ لڑ رہےہیں۔

عبداللہ صادقی کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کسی ایرانی اڈے سے نہیں چھوڑے گئے بلکہ ان کے لیے بیرون ملک اسلامی انقلاب کے اڈوں کو استعمال کیا گیا۔ ان کا اشارہ بیرون ملک سرگرم عسکری گروپوں اور ملیشیاوں‌کی طرف تھا جن میں فلسطین کی حماس اور لبنان کی حزب اللہ جب کہ عراق کی الحشد اور یمن کی حوثی جماعت شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے گئے تھے۔ مقامی اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جوہری پلانٹ کے قریب پراسرار نوعیت کے دھماکے ہوئے۔

وائٹ ہاوس نے گذشتہ منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے میزائل اور ڈرون طیاروں سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائی پر متفق ہیں۔

Exit mobile version