کوئٹہ(ہمگام نیوز) گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے 5 افراد میں سے ایک کی شناخت خاران کے رہائشی لاپتہ نوجوان قدرت اللہ ولد محمد وارث ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔
قدرت اللہ ملازئی کو تین ماہ قبل 20 مارچ 2021 کو رات کے ایک بجے کے قریب قابض ایف سی اور خفیہ ادارے بازار مسجد کے قریب واقع ان کے گھر سے اغواء کرکے لے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے گزشتہ روز یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ قابض حکام نے مارے جانے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کیا تھا۔
جبکہ آج سول ہسپتال سے جاری ہونے والے تصاویر کے ذریعے لاپتہ قدرت اللہ ملازئی کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔