نیو یارک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جنیوا سے جاری بیان میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ کچھ ممالک میں رواں ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ابھی کورونا وبا کے وسط میں موجود ہیں۔ کورونا وبا کے مکمل ختم ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔