سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوریا:بلوچ کمیونٹی کی جانب بلوچستان میں آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوریا:بلوچ کمیونٹی کی جانب بلوچستان میں آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوریا (ہمگام نیوز)جبری لاپتہ بلوچ خواتین اور جاری ملٹری آپریشن کے خلاف کل بلوچ کمیونٹی کوریا کی جانب سے پوسان نمیودونگ سب وے فیکشن کے سامنے آگاہی مظاہر کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے ،مظاہر میں ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر بولان سے چالیس خواتین بچوں سمیت کی جبری اغواء اور گمشدگی ،آواران سمیت پورے بلوچستان میں ملٹری آپریشن ،سیاسی کارکنوں کی حراستی قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،عالمی طاقتو اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر مختلف نعرے درج تھے ،مظاہرے میں غیر ملکیوں کی کثیر تعداد نے بلوچستان پر قابض ریاست کی جبری قبضہ ،بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی اور بلوچوں پر قابض کی بربریت پر مختلف حیران کن سوالات کیے اور اپنی لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے اسے لوکل اور عالمی میڈیا کی غیرذمہ دارانہ رویے پاکستانی ریاست کی ظلم بربریت پر عالمی طاقتوں ،انسانی حقوق کے ادارے اور اقو م متحدہ کی خاموشی پر اپنے غم ،غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا اس وقت پورے بلوچستان میں شدید نوعیت کی خونی ملیٹری آپریشن جاری ہے جن میں انسانی حقوق جنگی اصولوں کی پامال کرتے ہوئے گن شپ ہیلی کاپیٹر ،جٹ طیاروں کے ذریعے بلوچ سول آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے عام بہ گناہ بلوچوں کو نشانہ بناکر انکے گھروں اور فصلوں کو جلا کر اپنے ہی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بلوچ خواتین کو ابھی اٹھا کر اپنے ٹارچر سیلوں میں غیر انسانی سلوک اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس طرح بنگالیوں کے ساتھ ہوا تھا اُسی طرح آج بلوچوں کے ساتھ ہورہاہے یہ سب کچھ اقوم متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے قابض ریاست کوشیہ مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز