تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کولواہ کے علاقے آشال سے قابض پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو مختلف اوقات میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
ذرئع کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ آشال سے 12 فروری 2026 کی شب دو بجے پاکستانی فورسز نے ایک 18 سالہ نوجوان اعجاز بلوچ ولد عبدالغفور کو اس کے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا۔
دوسرے بھائی کو 15 فروری 2026 کی شب اعجاز بلوچ کے بڑے بھائی نواز بلوچ ولد عبدالغفور کو تربت سے کولواہ آتے ہوئے قابض فورسز نے لوکل گاڑی سے اتار کر جبری لاپتہ کردیا۔


