کیچ ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ہوشاپ میں قابض پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی خونی آپریشن کے دوران 10 افراد کی شہادت کی اطلاع ہے جن کی لاشیں بدھ کی سہہ پہر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں ہیں ۔
آخری اطلاع تک 7 لاشوں کو ان کے اہلخانہ نے شناخت کرکے آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے آبائی علاقوں میں منتقل کردیاہے ۔
ہسپتال زرائع کے مطابق شناخت کی گئی نعشوں میں عبدالصمد کمبر ولد محمد حسین سکنہ کولواہ، جاوید جلال ولد محمد عثمان سکنہ بالگتر، رحم دل ولد عبدالوہاب سکنہ ہوشاپ، نواز ولد سبزل سکنہ بلیدہ، حارث ولد غلام علی سکنہ بالگتر، شعیب ولد میاہ سکنہ کولواہ، اور جلیل شیر ولد شیر محمد سکنہ سند بازار ہوشاپ شامل ہیں ۔
جبکہ تاحال 3 لاشیں نامعلوم ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال کے سردخانہ میں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔