شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکووڈ نائنٹین سے بننے والی 'دماغی دھند' کو ختم کرنے میں مدد...

کووڈ نائنٹین سے بننے والی ‘دماغی دھند’ کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے: تحقیق

 

نیویارک ( ہمگـام نیوز) سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ کووڈ نائنٹین کے خلاف پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز نے غلطی سے ایسے خلیوں کو نشانہ بنایا جو خون کے دماغ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کرونا وائرس کے انفیکشن سے پیدا ہونے والا مدافعتی ردعمل دماغ کی خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور طویل عرصے تک کووڈ نائنٹین مرض کی علامات کا باعث ہو سکتا ہے۔
یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنس دانوں کی منگل کو شائع ہونے والی ایک محدود پیمانے پر کی گئی تحقیق ان نو افراد کے دماغی پوسٹ مارٹم پر مبنی تھی جو وائرس کا شکار ہونے کے بعد اچانک انتقال کر گئے تھے۔
جرنل برین میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق، دماغ میں کووڈ کے شواہد کا پتا لگانےکے بجائے ٹیم نے دیکھا کہ یہ لوگوں کی اپنی اینٹی باڈیز تھیں جنہوں نے دماغ کی خون کی نالیوں کے خلیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سوزش اور نقصان ہوا۔
یہ تحقیق اس بات کی وضاحت کر سکتی ہے کہ کچھ لوگوں میں انفیکشن کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔ ان اثرات میں سر درد، تھکاوٹ، ذائقہ اور بو کی کمی، اور نیند نہ آنے کے ساتھ ساتھ ‘دماغی دھند’ بھی شامل ہے –

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز