Homeخبریںکوہلو،ماوند میں باردوی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص زخمی

کوہلو،ماوند میں باردوی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص زخمی

کوہلو (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے معدنی دولت سے مالامال علاقے کوہلو کی تحصیل ماوند ، ٹلینگوخ میں قابض فورس ایف سی کے قریب لیویز کے دو چیک پوسٹ جن کو وہ بطور ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس درمیان میں بارودی سرنگ بھچائی گئی تھی،جس کی زد میں آکر بلوچ شپانک حاصل خان ولد میر جان شیرانی مری جو کہ وہاں وہ اپنے مال مویشیوں کو گھاس چرائی کیلئے ہانک رہا تھا کہ اس دوران ان کے پاوں اس بارودی سرنگ پر پڑنے سے زور کا دھماکہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ۔ جہاں انھیں ہسپتال لے جایا گیا ابتدائی طور پر معمولی طبی امداد ملنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی اس متاثرہ پاوں کو کاٹ دیا ۔ واضع رہے کوہلو کے مضافات و اس سے ملحقہ علاقوں میں بلوچ مزاحمت کاروں نے ہمیشہ سے پاکستانی فوج و اس کے زیرسرپرستی تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنیوں پر جان لیوا حملے کیئے ہیں ،جس سے بچنے کیلئے ایف سی کی جانب سے ان علاقوں میں بہت سے جگہوں پر بارودی سرنگیں بچھائی جاتی رہی ہیں ،جس کی زد میں آکر آئے روز مقامی لوگ جن میں بچے،عورتیں اور چرواہے اس کے خونی پنجے کا شکار بنتے رہے ہیں۔پاکستانی فورسز بلوچستان میں سلسلہ وار طریقے سے بلوچ نسل کشی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں عالمی جنگی قوانین کو بھی روندھ رہے ہیں۔

Exit mobile version