Homeخبریںکیچ، قابض پاکستانی فوج کی جارحیت، 3 افراد جبری اغواء

کیچ، قابض پاکستانی فوج کی جارحیت، 3 افراد جبری اغواء

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 18 اکتوبر کی شب کو قابض پاکستانی فوج نے فوج کشی کرتے ہوئے کیچ کے مختلف علاقوں میں بربریت کرتے ہوئے تین افراد کو جبری طور پر اغواء کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رات کی تاریخی میں قابض پاکستانی فوج کی بڑی تعداد کیچ کے پہاڑی علاقوں میں داخل ہوگئی، ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کیساک، بانین، چپّی، جبدر و گیشکور میں فوج کشی کی جبکہ گزشتہ روز علاقے سے واپس نکل گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بربریت کرتے ہوئے قابض پاکستانی فوج نے بانین سے 3 افراد کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، تاہم جبری اغواء افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

Exit mobile version