پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوہلو:بلوچ مزاحمتکاروں نے نساو،جھروالی میں پاکستانی فورسز، ڈیتھ اسکواڈ و مخبرو ں...

کوہلو:بلوچ مزاحمتکاروں نے نساو،جھروالی میں پاکستانی فورسز، ڈیتھ اسکواڈ و مخبرو ں پر بی ایم بارہ راکٹ گولوں سے حملہ

سبی (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار مغرب کے وقت کوہستان مری کے علاقےنساو،جھروالی،وٹاکھڑی میں بلوچ مزاحمتکاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ و مخبروں کے ٹھکانوں پر بی ایم بارہ راکٹ کے گولوں اور بھاری خود کار ہتھیار 50 کیلیبر اینٹی ائیر کرافٹ گن سے ان پر حملہ کیا گیا۔جس سے ان کے جانی و مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہیں۔

واضع رہے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے فورسز نے مقامی مخبروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر مقامی لوگوں پر حملہ کرکے ان کی مال مویشی چرا کر ان میں خوف و ہراس پھیلا کرانھیں نقصان پہنچایا تھا۔ جو کہ روزانہ کی بنیاد پر انھی عناصر نے عوامی راستوں کی ناکہ بندی کرکے عام عوام کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی تھی.

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ مقامی مخبروں کے ان عوام دشمن سرگرمیوں پر انھیں سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے ان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد آج بلوچ سرمچاروں نے ان پر حملہ کرکے انھیں نقصان پہنچایا گیا ۔ تاہم آج کے اس واقعے کی زمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز