جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںکوہلو ،کاہان کےمختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جارحیت

کوہلو ،کاہان کےمختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جارحیت

سبی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے چھاپے مارے ،جن میں گرفتاریوں اور جبری اغوا کے امکان ظاہر کیا جارہا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو، کاہان کے مختلف علاقے جن میں بمبور، تلی، ترکڑی میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے عام آبادیوں کو محاصرہ میں لے کر جارحیت کا آغاز کردیا ہے ۔جن میں ضلع کوہلو اور سبی کے درمیانی علاقوں جن میں ٹڈی اور شہکان ڈاو شامل ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا اغاز کردیا ہے جس میں جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دوران جارحیت فورسز مقامی لوگوں کے ہر گھر کی تلاشی کے ساتھ ،ساتھ نقل و عمل کے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔

گزشتہ روز کے فوجی جارحیت سے مقامی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عام سویلین بالخصوص بچوں اور عورتوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں اشیا خورد نوش کی سخت قلت پیدا ہوچکی ہے۔ حکومت کی جانب سے زرائع مواصلات کی بندش اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے کسی کے زخمی اور گرفتار ہونے کی مصدقہ اطلاعات اب تک موصول نہیں ہوئی یے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز