سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوہلو : خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر دھماکہ، ایم آئی آفیسر ایف...

کوہلو : خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر دھماکہ، ایم آئی آفیسر ایف سی صوبیدار سمیت ایک شخص ہلاک، کہی زخمی

 

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے بازار میں ایک دکان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایم آئی کے ایک آفیسر ایف سی کا ایک صوبیدار ساجد لاشاری ہلاک جبکہ قابض ایف سی کا ایک اہلکار سمیت کہیں افراد زخمی ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق واقعہ آج بروز 30 ستمبر کو کوہلو کے مین بازار میں خفیہ اداروں کے زیر استعمال ایک حلوائی کے دکان میں پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دکان خفیہ اداروں کا ایک اہم ٹھکانہ تھا۔

حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی ایف سی اہلکار کو خصوصی علاج کے لئے کسی اور شہر منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز