Homeخبریںکوہلو: مری قبیلہ اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان تصادم ، چار...

کوہلو: مری قبیلہ اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان تصادم ، چار افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے دکی میں مری قبیلہ اور خانہ بدوش شینواری قبیلے کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ویب ڈیسک کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے تلاو میں مری قبیلہ اور خانہ بدوش شینواری قبیلے کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق مری قبیلے کی ذیلی شاخ پوادی سے ہے، جبکہ ایک خانہ بدوش بھی مارا گیا ہے۔

دوسری جانب خانہ بدوشوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چوروں نے ان کے مال مویشیوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر جھڑپ ہوئی اور تین لٹیرے مارے گئے اور ایک خانہ بدوش بھی مارا گیا۔

جبکہ مری قبیلے کا کہنا ہے کہ ان کے لوگ گمشدہ گائےکو تلاش کرتے کرتے شینواری قافلے کے قریب جا پہنچے تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے مری قبیلہ تین لوگ مارے گئے اور ایک شینواری خانہ بدوش بھی مارا گیا۔

Exit mobile version