کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو کے علاقے کاہان مخماڑ میں نامعلوم افراد نے ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقع مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے تحصیل کاہان میں مخماڑ کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک زیر تعمیر عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت سرکاری کنٹریکٹ پر عبدالرحمن نامی شخص نے ٹھیکے پر لے رکھا تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔