Homeخبریںکوہلو میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے کیپٹن اور میجر سمیت 9...

کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے کیپٹن اور میجر سمیت 9 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بمورخہ 10 فروری 2023 کو صبح 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

آزاد بلوچ نے کہا دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار پاکستانی فوج کے دو افسران کیپٹن صغیر اور میجر جواد سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب مذکورہ ٹیم علاقے میں ناکہ بندی اور چیکنگ کی غرض سے کوہلو سے باریلی جارہی تھی۔

بی ایل اے کے ترجمان نے کہا حملے کے بعد دشمن فوج نے علاقے میں داخلی و خارجی راستے بندھ کر دیے اور ہلاک ہونے والے فوجی افسران اور اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دوسرے علاقے میں منتقل کردیا۔

اپنے بیان کے آخر میں آزاد بلوچ نے کہا مذکورہ حملے کی ویڈیو جلد جاری کریں گے۔

Exit mobile version