دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکوہلو میں پاکستانی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ

کوہلو میں پاکستانی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ

کوہلو(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں ضلع کوہلو کے علاقے نساو داو شاہ کے ایریاں میں آج صبح پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ کے قریب فوجی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آکر زور دار دھماکے کے ساتھ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے سورین کور اور نساو میں پاکستان آرمی کی جانب سے فوجی جارحیت گزشتہ 3 روز سے جاری ہے۔

اس فوجی جارحیت میں مصروف پاکستان آرمی کی گاڑی مقامی وقت کے مطابق آج صبح 9 بجے بلوچ مسلح مزاحمتکاروں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں آکر زور دار دھماکے کے ساتھ تباہ ہوگئی۔

واضع رہے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی ریاست کی قبضے کے خلاف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں سے فوج پر اس نوعیت کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

تاہم اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز