کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کوہلو کے علاقے نساو، جھروالی، وٹاکھڑی میں پاکستانی فورسز اور مقامی مخبروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز اتوار کے دن مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے نساو، جھروالی، وٹاکھڑی میں قابض پاکستانی فورسز اور مقامی مخبروں پر بھاری ہتھیاروں بشمول BM-12 میزائلوں اور دہ شکہ(Dshk 50 caliber ) گن سے بیک وقت حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا۔ اس حملے کی زمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جن مخبروں پر حملہ کیا، انہیں پہلے بھی تنبیہ کرچکے تھے کہ وہ قومی جرم سے باز آجائیں۔ مگر چونکہ ان لوگوں نے ریاستی مخبری کے ساتھ ، ساتھ علاقے میں ناکہ بندی کر کے مقامی لوگوں کو پریشان کرنا اور ریاستی پشت پناہی میں ان کے مال مویشیوں کو اٹھا کر لے جانے جیسا ناروا رویہ جاری رکھا۔ لہزا بحیثیت ایک زمہ دار تنظیم ہم ایک بار پھر سے یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بی ایل اے روز اول سے بلوچ عوام کی جان و مال کا محافظ رہا ہے۔ بلوچ عوام پر جو بھی قوت ظلم کریگا چاہے وہ قابض فوج ہو یا نام نہاد امن فورس کے نام پہ مقامی کاسہ لیسوں کا کوئی ٹولا۔ انکا انجام عبرت ناک ہوگا۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔


