کوہلو (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے زریعے نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے روڈ کے کنارے پر بارودی سرنگ نصب کیا تھا جس کی زد میں آکر تعمیراتی کمپنی کے ایک گاڈی کو نقصان پہنچا ہے
زرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا نشانہ بنے والا گاڈی ایک ڈمپر گاڈی تھا جو روڈ بنانے میں مصروف تھا
زرائع کے مطابق اس بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے
دھماکہ کے بعد علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔