سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوہلو کے علاقے نساو،پھٹاکڑی،باریلی میں پاکستانی فوج کی جارحیت و فائرنگ

کوہلو کے علاقے نساو،پھٹاکڑی،باریلی میں پاکستانی فوج کی جارحیت و فائرنگ

کوہلو (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق گزشتہ شام سے  مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے پہاڑی علاقے نساو،باریلی، کہریں وڈھ پھٹاکڑی میں پاکستانی فوج کے 6 گاڑیوں پر مشتمل فوجی دستے نے مذ کورہ علاقوں کا رخ کرتے ہوئے فوجی جارحیت و بربریت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جس میں آج سہ پہر کو فوج نے پہاڑی علاقوں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پیھلانے کی کوشش کرتے ہوئے چاروں طرف اندھا دھند ہوائی  فائرنگ کی۔

تاہم آخری اطلاعات آنے تک وہاں سے  کسی بھی قسم کے جانی ،مالی نقصان یا کسی قسم کے زخمی اور گرفتار کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جبکہ مزکورہ علاقے دشوار گزار ہونے اور فوج کی جانب سے زرائع مواصلات کے تمام زرائع اور آمدورفت کے تمام راستوں کو مکمل بند کیا ہوا ہے۔
جس سے وہاں کے بلوچ عوام کو مختلف قسم کے سخت قسم کے مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ،جس میں مریضوں کے علاج معالجے اور مقامی لوگوں کو اشیائے خوردنوش خریدنے میں بے انتہاء مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کوہلو شہر میں جنگی ہیلی کاپٹر کو علاقے میں کسی بھی قسم کے جارحیت کیلئے ہمہ وقت الرٹ کھڑا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز