پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبلوچستان: مختلف واقعات میں 2 ہلاک 3 مزدور اغواء

بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 ہلاک 3 مزدور اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سابق ناظم محمد اقبال کاسی کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سابق ناظم محمد اقبال کاسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔
جبکہ چھتر کے علاقے گوٹھ میرحسن بھنگر میں اسکول پر کام کرنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ایک زخمی ہوا۔جس میں شہان ولد اﷲڈنہ،فیض محمدولدحسین احمد،خان محمدولدتگیہ اور شدید زخمی علی حسن نامی شخص بھی شامل ہیں دریں ثناء لورلائی میںنجی بینک کے ایریا منیجرمحمدفہیم اپنے دو ساتھیوں امجد نیازی اور بلاول بھٹی کے ہمراہ لورالائی سے اپنے گاڑی میں جا رہے تھے کہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد فہیم موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی امجد نیازی اور بلاول بھٹی شدید زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز