کچھی (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کچھی بالاناڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقعے پر جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ـ
تفصیلات کے مطابق کچھی میں زمینوں کے تنازعے پر مسلح افراد کا کسانوں پر حملہ کیا –
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کو ایک شخص نے کھیتوں پر کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ـ
لیویز کے مطابق 12 نومبر کو بالاناڑی کے علاقے موضع اعوان میں واقعہ پیش آٰیا جہاں پر مسلح افراد نے کسانوں پرفائرنگ کی
کسانوں کو جان بچانے کا موقع بھی نہیں ملا اور فائرنگ سے تین افراد موقعے پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔
واقعے کے خلاف کسانوں کے لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا، تاہم بعد ازاں لواحقین مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے لاشوں کو تدفین کے لیے گئے۔