کھڈکوچہ(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کھڈکوچہ میں گاڑی الٹ جانے سے ایک شخص جاںبحق دو افرد زخمی ہوگئے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق منگل کو مین شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے قریب گاڑی الٹ جانے کے باعث لیویز فورس کے سپاہی عبدالخالق ولد محمد افضل ساکن خضدار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے.
ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی.


