جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںکینیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیٹول پینے والے 59 افراد...

کینیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

 

نیروبی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کینا کے ایک چرچ میں پوپ نے 63 افراد کو ڈیٹول پلا دیا، 59 افراد ہلاک 4 کی حالت تشویش ناک، انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے ایک چرچ میں پوپ نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ڈیٹول پینا ہے، جہاں درجنوں افراد کو چرچ میں ڈیٹول پلا دیا گیا ۔ ڈیٹول پینے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کینیا کی پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ تمام تر افراد کی عقیدت پوپ کے ساتھ جڑی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوپ نے انہیں ڈیٹول پینے پر آمادہ کیا۔ ڈیٹول پینے والوں کی تعداد 63 ہے تاہم ان میں سے 59 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 4 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے جن کی حالت تشوشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سر اٹھانے کے بعد سے ہی مختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے ہیں جو جہالت کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ لوگوں کو چاہئیے کہ صرف معتبر اداروں کی جانب سے جاری کردہ معلومات و احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو اس خطرناک وبا سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز