جمعه, جنوري 31, 2025
Homeخبریںکینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین کے لیے ٹوئٹر کی ایک نئی سروس...

کینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین کے لیے ٹوئٹر کی ایک نئی سروس کا آغاز۔

کینیڈا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹرکی یہ نئی سروس فی الحال صرف کینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین کو دستیاب ہو گی جو اس اضافی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لیکن ایڈٹ کرنے کا بٹن انہیں اب بھی حاصل نہیں ہے۔

سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے چار جون جمعرات کے روز سے پہلی بار اپنی سبسکرپشن سروس شروع کردی ہے جو صارفین کو اضافی سہولیات تک رسائی مہیا کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف کینیڈا اور آسٹریلیا میں شروع کی گئی ہے۔ اس کا نام، ٹویٹر بلیو سبسکرپشن سروس ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت وہ تمام، فیچرز مہیا کیے جائیں گے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سروس کو لینے والے صارفین کو ایک ‘Undo’ بٹن تک رسائی حاصل ہوگی جو صارفین کو ٹویٹ میسج صفحے پر ظاہر ہونے سے 30 سیکنڈ قبل تک اسے منسوخ کرنے کا متبادل فراہم کرے گا۔ اس کے تحت محفوظ متن کو منظم طریقے سے رکھنے کے لیے انہیں بک مارک فولڈر بھی مہیا کیا جائے گا۔ اس نئی سروس میں ‘ریڈر موڈ’ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے جہاں ٹویٹس کا پڑھنا مزید سہل ہو جائیگا وہیں ایپ آئیکنز اور کلر تھیمز کو کسٹمائز کرنا بھی آسان ہو گا۔ لیکن صارفین کی مسلسل مانگ کے باوجود ٹویٹر نے ‘ایڈٹ بٹن’ کی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔

کمپنی نے کینیڈا میں سبسکرپشن کی ماہانہ فیس دو ڈالر 89 پینس رکھی ہے جو کینیڈا کے مقامی ڈالر کے حساب سے ساڑھے تین ڈالر ماہانہ بنتی ہے۔ آسٹریلیا میں اس کی فیس ساڑھے چار ڈالر ماہانہ مقرر کی گئی ہے جو امریکی ڈالر میں تین ڈالر 45 پینس ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ایسی سروسز کب شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز