کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو معصوم بلوچ طالب علموں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے آپسر میں کہدہ یوسف محلہ سے آج اعلی الصبح 4 بجے پاکستانی خفیہ اداروں نے مقامی آبادی کے گھروں پر دھوا بول دیا۔
پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران دو معصوم بلوچ طالب علموں سالم ولد عبدالستار اور اکرم ولد نعیم کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے اور خواتین و بچوں کو بھی زد کوب کیا گیا ہے۔
لاپتہ ہونے طالب علم سالم ولد عبدالستار پنجاب یونیورسٹی سے نئے گریجویٹڑ ہیں اور وہ اپنے کزن بیبگر ولد امداد جو پنجاب یونیورسٹی کے احاطے لاپتہ ہوئے تھے انکے کیس میں درخواست گزار بھی ہیں۔