کیچ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاک ایران سرحدکے قریب سے کراچی کے2 شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔دونوں شہریوں کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے علاقے لیاری کے بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طاہر اور افتخار یورپ جانا چاہتے تھے، دونوں افراد کو زنجیروں میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب شہریوں کے اہل خانہ کا بتاناہے کہ دونوں افراد سے آخری رابطہ کوئٹہ میں ہوا تھا۔


