شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکیچ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص جبری لاپتہ

کیچ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص جبری لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 6 فروری 2026 کو تربت کے علاقے سلالہ بازار سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امداد ولد سعید احمد، ساکن بالگتر کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ نے حکامِ بالا، عدلیہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ امداد کی فوری بازیابی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر امداد پر کسی قسم کا الزام ہے تو انہیں جبری لاپتہ رکھنے کے بجائے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور شفاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز