کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ سے بلوچ شاعر کو اغوا کر لیا.
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے نظرآباد میں آج بروز جمعرات پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر جارحیت کرتے ہوئے بلوچی زبان کے شاعر خالق گُل کو جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
یاد رہے اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز مقبوضہ بلوچستان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بلوچ دانشوروں کو اغوا کر چکی ہے، تین مہینوں پہلے بلوچ لکھاری اور تین بلوچی کتابوں کے مصنف نذر دوست بلوچ کو بھی پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.