Homeخبریںکیچ/گوادر ،ایک اور طالب علم فورسز کے ہاتھوں اغواء ،چار افراد...

کیچ/گوادر ،ایک اور طالب علم فورسز کے ہاتھوں اغواء ،چار افراد بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز ) پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں زیر تعلیم طالب علم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالب علم کو کوئٹہ سے تربت جاتے ہوئے راستہ سے مشترکہ بس سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ، حراست میں لئے گیا بلوچ فرزند کوئٹہ میں زیر تعلیم فرسٹ ائیر کا طالب علم ہیں ۔

جو سردیوں کی چھوٹی منانے گھر جا رہا تھا جس کو بالگتر چیک پوسٹ میں بس سے اتار کر نامعلوم مقام کردیا گیا ۔ جبری طور پر حراست میں لیا گیا بلوچ فرزند کی شناخت دولت ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے جو پیدراک کے علاقے کلگ جکی گورکوپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

جبکہ گوادر سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں انیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو نیو ٹاؤن سے حراست میں لیے گئے دو بھائی موسیٰ ولد اقبال اور مجیب ولد اقبال گذشتہ روز فورسز کے عقوبت خانے سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔موسیٰ اور مجیب کاتعلق دشت ہسادیگ سے بتایا جاتا ہے ۔

دریں نثاء گوادر میں کیپٹن مراد بخش وارڈ سے فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے سرامد ولد ماسٹر حمید اور قادر ولد حاصل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔جوگوادر نیا آبادکے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

 

Exit mobile version