Homeخبریںمند میں فوجی گاڑی کو باردوی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ...

مند میں فوجی گاڑی کو باردوی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مند میں فوجی گاڑی کو باردوی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہفتہ کے روز 1 دسمبرکو ضلع کیچ کے علاقے مند گوک کے علاقے دوستین بازار میں صبح دس بجے سرمچاروں نے ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی تباہ ہو گئی،جس میں سوارپانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version