کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک بلوچ فرزند بازیاب ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے 5 جولائی 2019 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا شاہ جان ولد موسیٰ بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
جبری طور پر اغوا بلوچوں کی بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے شاہ جان کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے اور فیملی کو مبارکباد دی ہے.


