تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ کے ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص جسکا نام حضور بخش ولد عمر کوہاڈی ہے جاں بحق ہوگیا ہے۔
زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 28 سال بتائی جارہی ہے جو بدھ کے روز اپنی موٹر سائیکل پرنہنگ ندی پار کرکے کوشقلات تمپ جارہا تھا کہ نہنگ ندی کے تیز بہاؤ سے ندی کے اندر گر کر گیرے کھڈے میں چلا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔