شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںکیچ تمپ میں ڈکیتوں نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا اور...

کیچ تمپ میں ڈکیتوں نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا اور تمام قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار:

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تحصیل تمپ دازن چیری بازار کے مقام پر جمعرات کے شب ڈکیتوں نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا، عورتوں اور بچوں پر تشدد کرنے کے بعد تمام قیمتی اشیاء لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے دازن چیری بازار کے مقام پر ڈکیتوں نے ایک گھر پر حملہ کر دیا، عورتوں اور بچوں پر بے رحمی سے تشدد کیا گیا اور گھر میں موجود سونا، نقدی پیسے اور موبائل فون بندوق کے زور پر چھین لیے گئے۔

گزشتہ رات بھی تمپ دازن سری بازار میں ایک گھر پر ڈکیتوں نے ڈکیتی کرنا چاہا لیکن عین وقت پر گھر میں موجود افراد جاگ اٹھے اور شور مچانا شروع کر دیا جس سے چور وہاں سے فرار ہوگئے۔

یاد رہے گزشتہ سال2020 میں مسلح افراد نے گھر میں ڈکیتی کے دوران کلثوم بنت سعید سکنہ دازن کو چھری مار کر قتل کردیا تھا۔کلثوم کی شھادت میں نامزد ملزم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں ڈکیتی کے وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ان سب کو قابض ریاست پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز